ایران سے مزید 13 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے

دالبندین( این این آئی)ایران سے مزید 13 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے 205 ایران سے آنے والے پاکستانی تفتان قرنطینہ میں موجود ہے تفتان بارڈر سمیت ضلع بھر میں چھٹا روز بھی لاک ڈاون برقرار شہر میں ہو کا عالم سیکورٹی اہلکار دن بھر شہر میں گشت کرتے رہے تحصیلدار تفتان ظہور بلوچ کے مطابق گزشتہ رات مزید ایران سے 13 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا تفتان بارڈر پر اندرون بلوچستان کے ساتھ دیگر صوبوں کے ساتھ کے زائرین کے ساتھ ملا کر اب تک 205 پاکستانی تفتان بارڈر کے قرنطینہ سینٹر پر موجود ہے دوسری جانب پاک ایران تجارتی گیٹ بدستور بند ہے دالبندین، نوکنڈی، تفتان سمیت ضلع بھر میں لاک ڈاون برقرار تفتان شہر کے لوگ گزشتہ 38 روز سے اپنے گھروں تک محدود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں