کورونا مزید 32 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 2 لاکھ 77 ہزار 402 شہری متاثر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 ہوگئی۔ مہلک وائرس نے 32 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 924 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں 92 ہزار 655، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 52، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 90، اسلام آباد میں 14 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں