کرپشن کرنیوالوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑیگا: شبلی فراز

لاہور: (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے عام انتخابات وقت پر ہی ہونگے، کرپشن کرنیوالوں کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑیگا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ملاقات کی ہے جس میں میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کار کردگی کو سرارہا۔

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا موجودہ حکومت ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے، سفارشی کلچر ختم کر دیا ہے، اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، ان کو ملک و قوم کی فکر نہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا عوام اپوزیشن کے بیانہ کے ساتھ نہیں حکومتی پالیسوں کیساتھ کھڑے ہیں، سیاسی مخالفین پار لیمنٹ کے اندر باہر کہیں بھی عوام کی بات نہیں کرتے، بلا امتیاز احتساب ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، قومی وسائل کا تحفظ کیا جائیگا، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

چودھری سرور نے کہا وزیراعظم عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، سمجھوتہ کرنے والا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کورونا پھیلائو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا حکومتی اقدام موثر ثابت ہوا ہے، اگر عوام نے عید اور محرم میں ایس او پیز پر عمل کر لیا تو انشاء اللہ ہم کورونا کو شکست دے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں