ریما اور ششمیتا کی ایک ساتھ تصویر وائرل

لاہور:  معروف اداکارہ ریما خان کی بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مِس یونیور ششمیتاسین کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریما خان نے ششمیتا کے ساتھ دو تصویریں اپلوڈ کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراوں نے کسی فنڈ ریزنگ شو میں حصہ لیاتھا۔ ریما خان نیامریکا میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہیں ان کی ششمتا سے ملاقات ہوئی تھی۔ اداکارہ نے ششمتا کے ساتھ ساتھ ایک اسپیشل بچے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی اپلوڈ کی۔ شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی ریما خان مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں