کوئٹہ : 6 ستمبر رات 9 بجے ایوب اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ ڈی جی سپورٹس

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) پورے بلوچستان میں کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات کے ذریعے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کریں گے درا بلوچ

(ترجمان محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ) پورے ملک کی طرح 6ستمبر یوم دفاع پاکستان بلوچستان میں بھی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اسی سلسلے میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان نے پورے بلوچستان میں کھیلوں کے مقابلے اور تقاریب کا انعقاد کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کھیل دورا بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے بلوچستان میں کھیلوں کے مقابلے اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ جس میں پاک فوج کے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کی اور دشمن کو یہ باور کر دیا کہ ہماری دفاعی صلاحیتوں اور ارادوں کو شکست دینا ناممکن ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کھییل دورا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبر رات9بجے ایوب اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے کئی مقابلے ہوں گے۔ جن کی تفصیلات چند دنوں میں مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ اور سیکریٹری اسپورٹس میر عمران گچکی سے مشاورت کے بعد جاری کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں