جنگیں جیتنے کے لیے نہیں، غیرت کے لیے لڑی جاتی ہیں:فوادچودھری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ جنگیں جیتنے کے لیے نہیں غیرت کے لیے لڑی جاتی ہیں، بھارت نے دوبارہ گھسنے کی کوشش کی تو پھر سبق سکھائیں گے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہا ہے کہ جب فروری میں بھارت نے اشتعال انگیزی کی تھی تو وزیراعظم عمران خان نے اس وقت بھی کہا تھا کہ میں بھارت پر حملہ کردوں ؟

لیکن اس وقت اپوزیشن بھاگ گئی تھی ، میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ ہمیں بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے ،منہ توڑ جواب دینا چاہیے کیونکہ جنگیں جیتنے کے لیے نہیں غیرت کے لیے لڑی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان کے ہر لفظ پر قائم ہوں، ایاز صادق سیاست میں ریاست کے مفادات کو پیچھے چھوڑ گئے، اسمبلی میں جذباتی تقریر ہوجاتی ہے لیکن بعد میں معذرت کر لی جاتی ہے، حد تو یہ ہے کہ ان کی ڈھٹائی برقرار ہے،معذرت کرنے کو تیار نہیں۔پی ڈی ایم کے تمام جلسوں میں نوازشریف نے اداروں کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں