دالبندین سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چاغی محمدہاشم کی قیادت میں پولیس فورس نے دالبندین میں فلیگ مارچ کیا

0 146
دالبندین سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چاغی محمدہاشم کی قیادت میں پولیس فورس نے دالبندین میں فلیگ مارچ کیا ، مارچ کا آغاز کلی خدائے رحیم سے ہوئی جس میں ڈی ایس پی عبداللہ خان، ایس ایچ او عبدالستار سمالانی سمیت پولیس فورس کے دیگر آفیسران اور جوان گاڑیوں و موٹر سائیکلز کے ہمراہ شریک ہوئے۔ فلیگ مارچ کے شرکا لندن روڈ سے ہوتے ہوئے فیصل کالونی کے راستے ایس پی آفس دالبندین پہنچے۔ ایس پی چاغی محمدہاشم کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد طاقت کا مظاہرہ اور جرائم کی روک تھام ہے،ان کے مطابق پولیس فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خاتمے اور قومی تنصیبات سمیت لوگوں کے جان و مال کی تحفظ کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.